مغل پورہ: لڑائی کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے نوجوان ہلاک

11 مارچ 2014

لاہور (سٹاف رپورٹر) مغل پورہ کے علاقہ میں لڑائی کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے نوجوان ہلاک ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ لاش  پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دی گئی ہے  مغل پورہ کے علاقہ ڈرس بڑے میاں کا اشتیاق احمد میلہ دیکھنے گیا تو وہاں اس کا ملزم عثمان کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر عثمان نے اشتیاق کے سر میں ڈھنڈا مار کر اسے شدید زخمی کر دیا اشتیاق کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گذشتہ روز دم توڑ گیا پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی اشفاق کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔