ایف آئی اے نے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا
لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے پاسپورٹ سرکل لاہور نے جعلی ویزا سٹکرز پر ترکی بھجوانے والے انسانی سمگلر فیصل کو جوہر آباد میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل لاہور ائرپورٹ پر ترکی کے جعلی ویزے پر سفر کرنیوالے دو افراد کو ایف آئی اے امیگریشن نے گرفتار کیا تھا۔