مختصر عدالتی خبریں
لاہور(وقائع نگار خصوصی+اپنے نامہ نگار سے) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفی رمدے کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔٭…ڈکیتی کیس میں ،ملوث ملزم اسد جہانگیر کی دائر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 1لاکھ کے مچلکے جمع کرانیکا حکم٭… لاہور ہائی کورٹ کے ملازمین کے جوڈیشل الائونس کیس کی سماعت 17مارچ تک ملتوی ٭… قتل کیس میں ملوث ملزم شریف کی دائر درخواست ضمانت خارج کر دی ۔٭… لین دین کے تنازعہ میں ملوث ملزم عظیم کی منظور ضمانت عدم پاسداری وعدہ پر خارج ٭…حکم امتناعی کے باوجود دکانیں مسمار کرنے پر فیروز پور روڈ کے تاجر سول کورٹ آ گئے ٭… واپڈا کی جانب سے ناقص ٹرانسفارمر کی خریداری کے خلاف درخواست پر خریدے گئے ٹرانسفارمر کے معیار کی پڑتال کے حوالے سے رپورٹ طلب۔