قربان لائن میں کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کی عمارت کا افتتاح

11 مارچ 2014

لاہور(پ  ر ) صوبائی وزیرتحفظ ماحولیات پنجاب و چیئرمین پولیس ریفارمز کمیٹی کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے قربان پولیس لائنز میں کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کی عمارت کی تعمیر کے کام کا افتتاح کیا۔ اس سلسلے میں قربان پولیس لائنز لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سیکرٹری ہوم پنجاب، آئی جی پولیس پنجاب، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ، چیئرمین پی آئی ٹی بی پنجاب، ڈاکٹر امانت کنسلٹنٹ پنجاب پولیس،  ڈاکٹر مصطفی اوزگولر ترکش وفد کے سربراہ، چیف آرکیٹیکٹ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔