یونیورسٹی آف سائوتھ ایشیاء لاہور کے طلباء و طالبات کے لیے کیمپس آئوٹ ایچ پروگرام کا پہلا سیشن

11 مارچ 2014

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج نے سیف کے اشتراک سے یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیاء لاہور کے طلباؤ طالبات کے لئے کیمپس آؤٹ ریچ پروگرام کا پہلا سیشن منعقد کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے رپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مس گیتی بھٹی نے پاکستان کی معیشت اور فنانشل سسٹم، فنانشل مارکیٹ اور اس کے متعلقہ قوانین، انوسٹمنٹ پروڈکٹس، فنانشل سروسز اور پاکستان میں دستیاب انوسٹمنٹ کی سہولیات کے بارے میں آگاہی دی۔