کشمیر کونسل یورپی یونین آج برسلز میں بھارتی ہائی کمشن کے سامنے مظاہرہ کریگی

11 مارچ 2014

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) کشمیر کونسل یورپی یونین آج منگل کے روز برسلز میں بھارتی ہائی کمشن کے سامنے کشمیری طلبہ کو بھارتی یونیورسٹیوں سے نکالنے کے خلاف احتجاجی  مظاہرہ کرے گی۔کشمیر کونسل یورپی یونین کے  چیئرمین علی رضا سید نے نوائے وقت سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے مختلف شہروں میں کشمیری مظلوم کشمیری طلبہ کے ساتھ بھارتی زیادتی کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔