ایل این جی کی درآمد کیلئے کسی معاہدے پر دستخط نہیں کئے، قطر سے معاہدہ کیا ہوتا تو کم قیمت ادا کرنا پڑتی: شاہد خاقان

11 مارچ 2014

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی کی درآمد کیلئے  ابھی کسی معاہدے پر دستخط نہیں کئے، ایل این جی کے لئے ماضی میں قطر سے معاہدہ کیا ہوتا تو کم قیمت ادا کرنا پڑتی۔  نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایل این جی کے لئے ماضی میں بھارت نے قطر سے معاہدہ کیا تھا اگر اس وقت ہم بھی معاہدہ کر تے تو آج کم قیمت ادا کرنا پڑتی۔