طالبان کو دفتر کھولنے کی پیشکش‘اے این پی نے سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا

11 مارچ 2014

اسلام آباد (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے سنیٹرز نے صوبائی وزیر شوکت اللہ یوسفزئی کی جانب سے پشاور میں طالبان کو سیاسی دفتر قائم کرنے کی پیشکش کے خلاف سینٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرا دیا ہے۔یا، نوٹس میں کہا گیا ہے صوبائی وزیر کے بیان پر تمام محب وطن لوگوں کو تشویش ہے۔ وفاقی حکومت صوبائی وزیر کو ایوان میں بلا کر وضاحت طلب کرے۔