شام میں یرغمال 16 عیسائی راہبات بازیاب

11 مارچ 2014

  دمشق (آن لائن)شام کے دارالحکومت دمشق کے شمال مغرب میں واقع معلولا شہر سے  گزشتہ  ماہ ایک شدت پسند تنظیم کے ہاتھوں یرغمال بنائی گئی تیرہ عیسائی  را ہبو ں  اور ان کی تین معاون خواتین کو بازیاب کرا لیا گیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عیسائی راہبات کی رہائی قطر اور لبنان کی مشترکہ  مصا لحتی کو ششو ں  کا نتیجہ ہے۔ ان دونوں ملکوں کے توسط سے شدت پسند تنظیم کے ساتھ رابطے کئے گئے جس کے بعد مغوی خواتین کی رہائی عمل میں آئی ہے۔ رہائی پانے والی خواتین کو شامی حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔دریں اثناء شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسند گروپ کی جانب سے عیسائی راہبات کی رہائی کے بدلے شامی فوج کی تحویل میں 150 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...