حیدرآباد، کار سے یونیورسٹی طالبہ اور طالب علم کی نعشیں برآمد، مٹیاری میں مقابلہ، کانسٹیبل جاں بحق
حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ) حیدرآباد کے علاقے نسیم نگر میں کار سے لڑکا اور لڑکی کی نعشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق دونوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی۔ دونوں سندھ اور مہران یونیورسٹی کے طالب علم تھے جبکہ مٹیاری میں پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایس ایچ او سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے سپرنٹنڈنٹ کراچی جیل نذیر شاہ کو لوٹنے والے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ تین ملزم فرار ہو گئے۔ مبینہ پولیس مقابلے میں ایس ایچ او مٹیاری اور اے ایس آئی مٹیاری زخمی ہوگئے۔ زخمی ملزم کے قبضے سے دو گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔