طالبان دفاتر کھولنے کی باتیں آئین سے غداری ہے،مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں: رحمن ملک

11 مارچ 2014

اسلام آباد(آئی این پی + آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک نے کہا ہے کہ طالبان دفاتر کھولنے کی باتیں آئین سے غداری ہے جبکہ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ طالبان مارگلہ کی پہاڑیوں تک پہنچ گئے تھے لیکن ہم نے انکی کمر توڑ دی۔ وہ سانحہ کچہری کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔