بینظیر انٹر نیشنل ائر پورٹ پر پی آئی اے کی 2 یونینز کے درمیان تصادم، 6 افراد زخمی

11 مارچ 2014

راولپنڈی (این این آئی) بے نظیر بھٹو ایئرپوٹ پر پی آئی اے کی 2 یونینز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ائرلیگ اور پیپلز یونٹی میں تصادم کے دوران ایکدوسرے پر لاتیں، گھونسے، ڈنڈے اور گملے بھی برسائے گئے۔ تصادم ائرپورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ختم کرایا۔ زخمی ہونے والوں کو راولپنڈی کے بے نظیر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔