بھارت میں 30 ہزار کشمیری طلبا زیر تعلیم ہیں
کراچی (خصوصی رپورٹ) بھارت میں 30 ہزار کشمیری طلباء زیر تعلیم ہیں، تشدد کے واقعات کے بعد عدم تحفظ کا شکار ہوگئے۔ اُمت رپورٹ کے مطابق انتہاپسند ہندوئوں نے سوشل ویب سائٹس پر کشمیریوں کو تعلیمی اداروں سے نکالنے کی مہم شروع کردی۔ حریت رہنمائوں نے ردعمل میں کہا بھارتی حکومت نے رویہ ترک نہ کیا تو پرامن کشمیری بندوق اٹھا سکتے ہیں۔