یمن: افریقی تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ‘ 42 پناہ گزین ڈوب گئے

11 مارچ 2014
یمن: افریقی تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ‘ 42 پناہ گزین ڈوب گئے

صنعائ(آن لائن) یمن میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہونے سے کم از کم 42 افریقی پناہ گزین ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ جنوبی ساحل پر اس وقت پیش آیا جب صومالیہ اور دیگر افریقی ممالک کے پناہ گزینوں کی کشتی صوبہ شہاپوا میں ڈوب گئی۔ یمن کے امدادی بحری گارڈز اور محافظوں نے 30 پناہ گزینوں کو بچالیا ہے۔ تمام پناہ گزین کشتی کے ذریعے یمن میں موجود کیمپوں میں جارہے تھے۔