پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سٹرٹیجک مذاکرات 23 مارچ کو ہونگے

11 مارچ 2014

اسلا م آ با د (آن لائن)پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سٹرٹیجک مذاکرات 23 مارچ کو بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں ہونگے۔   مشیر خا رجہ سرتاج عزیز پاکستان کے وفد کی سربراہی کرینگے۔  پاکستان کے وفد میں سرتاج عزیز سمیت اعلیٰ حکام مذاکرات میں شرکت کرینگے۔ اس موقع پر   یو رپی یو نین کے  ساتھ  تجارت پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس ملنے کے بعد اقدامات خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ اس حوالے سے حکومتی سطح پر مذاکرات اور میٹنگز کو فائنل کیا جا رہا ہے۔