’’فوٹو سیشن کروانا ہوتا تو میں بھی چلا جاتا‘‘ تھر جانے کے سوال پر عمران کا جواب

11 مارچ 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) عمران خان سے پریس کانفرنس میں سوال پوچھا گیا کہ ’’آپ تھر کیوں نہیں گئے؟‘‘ اس اچانک حملے پر عمران خان سٹپٹا گئے اور کہا ’’میں نے فوٹو سیشن کروانا ہوتا تو میں بھی وہاں پہنچ جاتا‘‘۔ پھر سنبھالا لیا اور کہا کہ عمران خان فائونڈیشن وہاں ڈیٹا تیار کررہی ہے جبکہ تحریک انصاف بھی سرگرم عمل ہے۔ تھرپارکر کی صورت حال کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے لیکن کیا کسی ذمہ دار کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے؟۔