ہم سے تو بات نہیں کرتیں پتہ نہیں آپ کے سامنے کیسے گھونگھٹ اٹھا دیا: تھر کی خواتین کے حوالے سے قائم علی شاہ کی نواز شریف سے گفتگو
مٹھی (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ تھر کی خواتین غیر مردوں سے بات کرنا اور ان کے سامنے اپنا گھونگھٹ کھولنا پسند نہیں کرتیں پتہ نہیں آپ کے ساتھ کس طرح اپنا گھونگھٹ کھول کر انہوں نے بات کرلی۔ پیر کو یہاں بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو بتایا کہ ہمارے ساتھ تو یہاں کی خواتین نے بات نہیں کی اور وہ غیر مرد سے بات کرنا پسند نہیں کرتیں معلوم نہیں آپ کے ساتھ کیسے انہوں نے اپنا گھونگھٹ کھول کر بات کرلی اس پر وزیراعظم اور بریفنگ کے دیگر شرکاء مسکرا دیئے۔