بلاول کے ساتھ امدادی سامان لانے والی گاڑی بھی ان کے ساتھ چلی گئی، متاثرین منہ تکتے رہ گئے
مٹھی (نوائے وقت رپورٹ) مٹھی کے قحط سے متاثرہ افراد کو نہ بلاول ملے نہ ہی امداد، متاثرین منہ تکتے رہ گئے۔ بلاول بھٹو زرداری کے مٹھی سے واپس جاتے ہی سامان سے بھری گاڑی نے بھی واپسی کا راستہ لیا۔ غریب لوگ سامان حاصل کرنے کیلئے گاڑی کے پیچھے بھاگتے رہے۔