’’اسلام آباد حملہ‘ ماسٹر مائنڈ ریسٹورنٹ مالک تھا‘‘ خودکش بمبار کی ماں سامنے آگئی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد کچہری کے ایک خودکش بمبار کی مبینہ ماں سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کے مراسلے میں پلوشہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد عدالتی احاطے میں حملے کا ایک خودکش بمبار میرا بیٹا تھا۔ میرا بیٹا فدا اللہ شدت پسندوں کا ساتھی اور 6 جنوری سے لاپتہ تھا۔ بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ 11 جنوری کو تھانہ اقبال ٹائون لاہور میں درج کرائی گئی تھی۔ اسلام آباد حملے کا ماسٹر مائنڈ ایک ریسٹورنٹ کا مالک ہے۔