اسلام آباد: ضیاء مسجد کے قریب گاڑی پر فائرنگ اہلسنت و الجماعت کے ضلعی عہدیدار سمیت 2 افراد جاں بحق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں ضیاء مسجد کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے ضلعی عہدیدار محمد سہیل اور راہگیر سمیت دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ اہلسنت و الجماعت راولپنڈی کے ضلعی صدر مفتی تنویر عالم کی گاڑی پر کی تاہم مفتی تنویر گاڑی میں موجود نہیں تھے۔
راولپنڈی/ جاں بحق