لاہور میں متحدہ کا شو فلاپ 70 فیصد کرسیاں خالی پڑی رہیں

11 مارچ 2014

کراچی (خصوصی رپورٹ) لاہور میں متحدہ کا شو فلاپ رہا، 70 فیصد کرسیاں خالی پڑی رہیں۔ اُمت کے مطابق صوفیا کانفرنس میں تقریباً 100 افراد نے شرکت کی۔ بڑی تعداد کراچی اور حیدر آباد سے بلائی گئی۔ کوئی قابل ذکر شخصیت نہ پہنچی۔ دعوت کے باوجود مفتی راغب نعیمی، مولانا عبدالرﺅف فاروقی، صاحبزادہ حامد رضا، خرم نواز گنڈاپور اور دیگر رہنما دامن بچا گئے۔