کلورکوٹ میں 5ٹانگوں والے بچھڑے کی پیدائش
کلورکوٹ (نامہ نگار) کلورکوٹ کے نواحی گائوں جھانبڑ کے رہائشی محمد صادق کے گھر پانچ ٹانگوں والے خوبصورت بچھڑے کی پیدائش ہوئی جسے دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ بچھڑے کو دیکھنے کے لئے دور دور سے لوگ آ رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی قدرت دیکھ رہے ہیں۔