روس : غلط سمت کار روکنے پر خاتون نے ڈرائیور کو مکے رسید کر دئیے
ماسکو (اے پی اے) روس کے شہر یکاٹیرن برگ میں ایک کار غلط سمت سے آتے ہوئے رکی اور اسی دوران ایک خاتون نے کار ڈرائیور کو سمجھانے کی کوشش کی۔ ڈرائیور نے جب خاتون کی بات نہ مانی تو خاتون نے اسے یکے بعد دیگرے کئی مکے رسید کر دئیے۔