ریڈیو پاکستان 23 مارچ کے ملی نغموں کے مقابلوں کی انعامی تقریب آج ہو گی

11 مارچ 2014

لاہور (کلچرل رپورٹر) ریڈیو پاکستان کے زیراہتمام 23 مارچ کے موقع پر ہونے والے قومی نغموں کے مقابلے کی افنعامی تقریب آج 11 مارچ بروز منگل دوپہر ایک بجے ریڈیو پاکستان کے نورجہاں آڈیٹوریم میں ہوگی جس کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ حمیدہ وحیدالدین ہوں گی۔ تقریب مقابلہ جیتنے والے شعرا کرام میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔