’’غلام مصطفی اعوان نے 30 سال کھیلوں کی خدمت کی، انتقال قومی سانحہ ہے ‘‘

11 مارچ 2014
’’غلام مصطفی اعوان نے 30 سال کھیلوں کی خدمت کی، انتقال قومی سانحہ ہے ‘‘

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کھیلوں کی تمام عمر خدمت کرنے والا غلام مصطفٰی اعوان گذشتہ دنوں لاہور میں انتقال کر گئے۔ مرحوم 30 سال تک پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ وابستہ رہے 2008-09ء میں پی او اے کو خیرباد کہنے کے بعد گذشتہ ایک ڈیڑھ سال سے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن میں بطور ٹائپسٹ خدمات انجام دے رہے تھے۔ گذشتہ دنوں ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوئے اور مقامی ہسپتال میں انتقالکر گئے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن، ڈی جی حاجی خالد محمود، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری خالد بشیر، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ، سیکرٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن خاور شاہ، محمد نعیم اختر سمیت کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداران اور صحافیوں کی جانب سے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...