سپورٹس بورڈ کا تن سازوں کے اعزاز میں عشائیہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ساؤتھ ایشین گیمز کے پاکستان میں کامیاب انعقاد پر حکومت پنجاب اور سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے تن سازوں اور آفیشلز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے آفیشلز اور کھلاڑیوں میں سوونیئر تقسیم کئے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کی جانب سے پنجاب حکومت اور سپورٹس بورڈ کے اس اقدام کو سراہا۔