توصیف ٹرافی کرکٹ چیمپئن شپ 20 مارچ کو شروع ہو گی

11 مارچ 2014

لاہور (سپورٹس رپورٹر) 17ویں توصیف ٹرافی کرکٹ چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ 20 مارچ کو ہو گا۔ چیمپئن شپ  کے افتتاحی میچ میں کرکٹ سنٹر کلب اور نیشنل جمخانہ  ماڈل ٹائون کرکٹ سنٹر گرائونڈ  میں مدمقابل ہونگی ۔ 20-20 اووروں پر مشتمل میچ صبح ساڑھے نوبجے شروع ہو گا۔  ایونٹ میں صوبائی دارلحکومت کی 16 کلبیں حصہ لیں گی۔ ابتدائی رائونڈ ناک آئوٹ سسٹم جبکہ فائنل رائونڈ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ لیگ میچز چار کلبوں کے مابین ہوں گے۔ ہر کلب تین تین میچز کھیلے گی۔