نیشنل ہاکی ویمن چیمپئن شپ 26 مارچ سے شروع ہو گی

11 مارچ 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 28ویں نیشنل ویمن ہاکی چیمپئن شپ 26 مارچ سے 4 اپریل تک کراچی میں منعقد ہوگی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پنجاب ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لئے ایک روزہ ٹرائلز کا انعقاد 13 مارچ کو ہوگا۔ پنجاب ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راحت خان کے مطابق چیمپئن شپ کے لئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پنجاب بھر سے تعلق رکھنے والی ویمن ہاکی کھلاڑی حصہ لینے کی مجاز ہونگی۔