اپیل

11 مارچ 2014

مکرمی! ہمارے گھر کے مالی حالات خراب ہیں اور میرے والد دکان پر مزدوری کرتے ہیں۔ مالی مشکلات کے باوجود میں نے محنت اور ہمت کرکے میٹرک کے امتحانات پاس کئے۔ میرے والد نے لوگوں سے قرضہ لے کر اور گھر کا کچھ سامان بیچ کر مجھے تعلیم دلوائی۔ اب میں فرسٹ ایئر کی طالب علم ہوں اور میری خواہش ہے کہ میں ڈاکٹر بنوں اور ملک کی خدمت کر سکوں لیکن ہمارے حالات اجازت نہیں دیتے سفید پوشی کی وجہ سے ہم کسی کے آگے ہاتھ بھی نہیں پھیلا سکتے میری مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ میری مالی مدد فرمائیں تاکہ میں مزید تعلیم حاصل کر سکوں۔(سمیرا حبیب الرحمن اکاؤنٹ نمبر 05817900278401 HBL  کاچھو پورہ برانچ لاہور)

دعائے صحت کی اپیل

لاہور (پ ر) نوائے وقت کے سابق کارکن کفیل احمد صدیقی ایکسیڈنٹ کے باعث ہسپتال ...