سبی میں زلزلے کے جھٹکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

11 مارچ 2014

کوئٹہ(آن لائن)سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ سبی میں آنے والے زلزلے کا مرکز سبی سے 32کلومیٹر جنوب میں تھا۔ جھٹکوں کے باعث عوام شدید خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔