50 ہزار لوگ شہید ہو چکے‘ قوم اکٹھی نہیں ہوسکی: گورنر پنجاب

11 مارچ 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ قوم کو مل کر کرنا چاہئے جب تک قوم اکٹھی  نہیں ہوگی دہشت گردی کی لعنت مکمل طور پر ختم نہیں کر سکیں گے وہ گزشتہ روز مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام انٹرنیشنل مارکیٹنگ کانگرس مارکون کے حوالے سے تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی میں ہمارے 50 ہزار لوگ شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو وطن واپسی اور یہاں کاروربار میں حائل دشواریوں کا تفصیلاً ذکر کیا اور کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کو مشتبہ گروپوں سے چھٹکارا دلانا ہوگا۔