مشرف کی بزدلانہ پالیسیوں کاخمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے: وسیم اختر
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کے لئے مذاکرات کی کامیابی ضروری ہے، حکومت اور طالبان کو سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بناناہوں گے، آپریشن کاواویلا کرنے والے پاکستان کی سلامتی کوخطرے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، وہ تمام لوگ جو ملکی آئین کو سیکولر بناناچاہتے ہیںوہ مذاکرات کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیںپوری قوم ان کی حقیقت سے آگاہ ہے۔پرویزمشرف کی پالیسیوں کاخمیازہ آج پوری قوم کو بھگتناپڑرہا ہے۔