اداکارہ ثناء خان کی حادثاتی موت

11 مارچ 2014

غزالہ فصیح
رفاقتوں کے لمحے پھول سے
 پھولوں کی عمریں مختصر ہیں
کار حادثے میں دوماہ کی نئی نویلی  دْلہن ثنا خاں ہمیشہ کے لئے رْخصت ہوگئیاور اْس کا دولہا  موت وزیست کی کشمکش میں مبتلا ہوگیا ۔ خوبصورت  آرٹسٹ جوڑی کو شاید کسی کی نظر کھا گئی ۔ماڈل و اداکارہ ثنا  اوراداکار بابرخاں نے  حال ہی میںشادی کی تھی ۔شوبز کی اس کمسن جوڑی کو پیش آئے حادثے پر نہ صرف فن وثقافت سے وابستہ افراد غم زدہ ہیں بلکہ عام لوگ بھی افسردہ ہیں ۔ٹی وی پر ثنا کولڈ ڈرنک کے اشتہار میں اب بھی مسکراتی نظر آتی ہیں لوگوں کو شوز کے ایک اشتہار میں  جنگلکے بولوں کے ساتھ  ’’فوٹو گرافر عابد سلیم اور ماڈل ثنا ‘‘ پر  وہ اٹھلاتی ہوئی یا دہے ۔ڈرامہ سیریل پرچھائیاں سے شہر ت حاصل کرنے والی ثنااب اس دْنیا میں نہیں،اْس نے کم عمری میں شہرت کا سفر شروع کیا ،ساتھی اداکار سے محبت ہوئی تو شادی میں جلدی کی اور حادثہ ہو ا تو دْنیا سے جانے میں بھی دیر نہیں کی ۔
 وہ اپنے شوہر، اداکار بابر خان کے ہمراہ کراچی سے حیدرآباد آرہی تھیں کہ سپر ہائی وے پر لونی کوٹ کے قریب ان کی کار حادثے کی شکار ہوگئیاس وقت حیدرآباد صرف تیس کلومیٹر دور رہ گیا تھا۔کار کو ثنا خان کے شوہر چلارہے تھے اور وہ حیدرآباد سے قریب لونی کوٹ کے علاقے میں اسپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہوئی اور اْلٹ  گئی۔ اس حادثے میں دونوں کو شدید زخم لگے۔اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس حادثے کے جگہ پہنچی اور ایمبولینس کے ذریعے ثنا خان اور اور بابر خاں کو لیاقت یونیورسٹی ہسپتال جامشورو منتقل کیا گیا جہاں ثنا کسی قسم کی طبی امداد ملنے سے قبل ہی انتقال کرگئیں۔بابر خان کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بابر کو شدید نوعیت کے زخما آئے  ہیں اور ان کی حالت نازک ہے۔اللہ تعالیٰ اْنھیں صحت عطا کرے ۔
ثنا نے چند سال پہلے اپنے فنی کیرئیر کا آغازایک پرائیویٹ چینل کے ماڈل ہنٹ شو سے کیا تھا وہ یہ مقابلہ جیت گئیں اور اْن پر فیشن شوز کی آفرز کی برسات ہوگئی ۔ریمپ شوز ، کمرشلز اورمیگزین  شوٹس میں وہ بہت مصروف تھیں ۔اْنھوں نے  ڈرامہ سیریل ' پرچھائیاں ' میں اپنے غیر معمولی کام سے شہرت حاصل کی تھی ۔وہ ایک بااخلاق اور تعاون کرنے والی آرٹسٹ تھیں ،مزاج میں غرور نہیں تھا ۔اپنے پروفیشنل روئے کی وجہ سے بہت جلد اْن کا شمار مقبول ماڈلز میں ہونے لگا تھا ۔اْبھرتے ہوئے اداکار  بابر نے ڈرامہ سیریل ایک تمنا لاحاصل سی میں اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیتے تھے وہ بھی اب کئی ڈراموں اور اشتہارات میں کام کررہے تھے ۔
ثناخان گزشتہ برس دسمبر میں ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار بابر خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ انکی شادی میں پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے کئی اداکاروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کر کے نئے جوڑے کے لئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیاتھا۔ جبکہ اس پر مسرت تقریب میں انکے کئی دوستوں نے بھی شرکت کی تھی۔انکی شادی کی تقریب روایتی مشرقی انداز میں منعقد کی گئی تھی جس میں رسم حنا سمیت تمام تقریبات دھوم دھام سے منائی گئی تھیں۔۔ وہ پاکستان کیشوبز انڈسٹری کا ایک اْبھرتا ہو ا ستارہ تھیں جو چمک پاتے  ہی ڈوب گیا  انکی غیر متوقع موت نے انکے اہلخانہ، دوستوں سمیت ان گنت چاہنے والوں کو دکھی کردیاہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...