معروف مذہبی و سماجی شخصیت بابو شفقت قریشی انتقال کر گئے، 33 سال سے حجاج کی خدمت کررہے تھے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) معروف سماجی شخصیت‘ مذہبی سکالر اور رفیق حجاج کمیٹی پاکستان کے صدر الحاج بابو شفقت قریشی مختصر علالت کے بعد اتوار کو شفاءانٹرنیشنل ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج پیر کے روز گیارہ بجے مدینة الحجاج (حاجی کیمپ) نزد گولڑہ موڑ میں ادا کی جائے گی۔