پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے وعدے کبھی وفا نہیں ہوئے: برطانوی نشریاتی ادارہ
لندن (اے پی اے) برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے جبکہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے وقت سے وعدے کرتی آ رہی ہے لیکن یہ وعدے وفا نہیں ہو سکے۔ کسی کو یہ معلوم ہی نہیں مرکزی پارٹیوں کے منشور میں کوئی خاص تضاد بھی ہے یا نہیں؟ سب کی یہی رائے ہے کہ منشور تو ایک جیسے ہی لگتے ہیں۔ جیسے جیسے پاکستان میں انتخابات قریب آ رہے ہیں سیاسی پارٹیوں نے ووٹ لینے کیلئے قوم کی تقدیر بدلنے کے دعوے شروع کر دیئے ہیں لیکن اب نہ تو تمام ووٹر یقین کرنے کو تیار ہیں اور نہ ہی خواتین تنظیمیں سیاسی اعلانات سے مطمئن ہیں۔