جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ اس وقت جمہوری عمل کا جاری رہنا ججوں کی بحالی سے زیادہ اہم ہے۔
لانگ مارچ سےایک دن قبل جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نےوقت نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قوم وزیراعظم گیلانی کی طرف دیکھ رہی ہے، امید ہے کہ وہ مایوس نہیں کرینگے۔ اس وقت جمہوری عمل کا جاری رہنا ججوں کی بحالی سے زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے اور ون پوائنٹ ایجنڈا سیاسی عمل کا تسلسل ہونا چائیے اگریہ موقع ضائع ہوگیا توعوام کا جمہوری عمل سے اعتبار اٹھ جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی آزمائش کا ہے اور سارے اختیارات انہی کے پاس ہیں جبکہ صدرآصف علی زدرداری آئینی طور پر ملک کےعلامتی سربراہ ہیں۔ وزیر اعظم کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے، ان مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو فوری طور پر گول میز کانفرنس بلانی چاہئیے۔