حکومت نے پرویزمشرف کی رُوح نہیں بلکہ ان کے دور کو بھی زندہ کر دیا ہے: ترجمان معزول چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا الزام
وقت نیوزسے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے قبل وکلاء اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں شرمناک عمل ہے۔ اطہرمن اللہ نے کہا کہ جمہوری طاقتیں کہلوانے والی سیاسی جماعتیں نظریہ ضرورت کوتحفظ نہ دیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے موقع پر پاکستان میں ایک نئی صبح روشن ہوگی۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھراپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معزول ججوں کی بحالی تک وکلاء تحریک جاری رہے گی۔