حکومت نجی شعبے کی شراکت داری سے بنیادی تعلیم سے محرومی کا خاتمہ کر رہی،احسن اقبال 

Jun 11, 2024

اسلام آباد  (نمائندہ خصوصی ): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ۔، احسن اقبال نے کہا کہ 2015 میں متعارف کرایا گیا وژن 2025 ملکی کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے روڈ میپ تھاحکومت نے یہ وژن ایسے وقت پیش کیا جب خودکش حملوں، توانائی بحران کی وجہ سے ملک کا معاشی اور سماجی شعبہ بری طرح متاثر تھا، بدقسمتی سے 2018 سے 2022 کے درمیان  ملک کو بنا ٹھوس منصوبہ بندی اور وژن کے چلایا گیا،  فور آر ایف کے نتیجے میں ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کے لئے پائیدار انفراسٹرکچر اور حکمت عملی اپنانے میں مدد ملی، حکومت بنیادی تعلیم کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے نجی شعبے کی شراکت داری کے ذریعے بنیادی  تعلیم سے محرومی کا خاتمہ کر رہی ہے،  ہر ضلعی ہیڈکوارٹر پر یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے لئے فنڈز فراہم کئے گئے،برطانوی ہائی کمشنر نے احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی کی مبارکباد دی۔

مزیدخبریں