حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا آج کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے ، اقوام متحدہ کیا آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کر رہا ہے۔ جمعہ کو حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ 11جون 1991 کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، آج کے دن بھارتی ایجنسیوں نے 32 کشمیریوں کو بازارمیں شہید کیا، زخمی کشمیر مچھلی کی طرح بازار میں تڑپتے رہے لیکن کشمیریوں کو اسپتال تک نہیں پہنچانے دیا گیا۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں پر گولیاں برساکربھارتی فوج نے بربریت کی مثال قائم کی، میں اپنے کشمیری شہداکوخراج عقیدت پیش کرتی ہوں، کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی بربریت ظلم وجبرقتل وغارت کاسلسلہ آج بھی جاری ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کاتناسب بدل رہا ہے، اقوام متحدہ کیا آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کر رہا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024