وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ سب خوش ہوںگے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آتے ہوئے میڈیا کے استفسار پر کیا۔ وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے لئے آ رہے تھے کہ سکیورٹی سٹاف نے راہداریاں خالی کروا لیں اور میڈیا کے نمائندوں کو دور روک دیا۔ دور سے ایک صحافی نے سوال داغ دیا۔ وزیراعظم صاحب بجٹ کیسا ہو گا۔ وزیراعظم نے دور سے ہاتھ ہلایا اور کہا کہ سب خوش ہوںگے۔ بعدازاں پارلیمانی پارٹی کو بجٹ اور عوامی ریلیف کے لئے حکومتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صرف اب نہیں بلکہ مزید عوامی ریلیف کا تسلسل سے اعلان اور اقدامات جاری رہیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38