سعودی تیل کمپنی آرامکو نے ماہ جون کےلیے پیٹرول کے نئے نرخ جاری کردیئے ۔ نئی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ماہ جون 2021 کے لیے پیٹرول 91 کے لیے فی لٹرقیمت میں 10 ہللہ اضافہ کیے جانے کے بعد اب ایک لیٹرپیٹرول 2 ریال 08 ہللہ کے بجائے 2 ریال 18 ہللہ میں فروخت کیا جائے گا۔پیٹرول 95 جس کی پرانی قیمت 2 ریال 23 ہللہ تھی کے نئے نرخ 2 ریال 33 ہللہ مقرر کی گئی ہے۔نئے جاری کیے جانے والے نرخ نامے میں ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی ۔ڈیزل 52 ہللہ جبکہ کیروسین آئل 70 ہللہ میں ہی فروخت کیاجارہا ہے۔واضح رہے اپریل میں 91 پیٹرول فی لیٹرایک ریال 99 ہللہ جبکہ 95 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 ریال 13 ہللہ مقرر تھی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024