حافظ آباد:دودھ دہی مہنگے،قصابوں نے بھی گوشت کے ریٹ بڑھادئے
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت ) حافظ آباد شہر میں گوالوںاور دودھ فروخت کرنے والے دوکانداروںکی جانب سے دودہ اور دہی کی قیمتوںمیں اضافہ کئے جانے کے بعد قصابوں نے بھی پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقررکردہ نرخوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے چھوٹے اور بڑے گوشت کے نرخ بڑھادیئے۔ چھوٹا گوشت ساڑھے آٹھ سو روپے کی بجاے 12سوروپے کلو میں اور بڑا گوشت ساڑھے چار سو کی بجائے ساڑھے چھ سوروپے تک میں فروخت ہونے لگا۔ شہری پریشان ہوکر رہ گئے۔