میاں چنوں:پوسٹ مارٹم نے بیوی بیٹے کے ہاتھوں قتل آشکار کر دیا
میاں چنوں ( خبر نگار،نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت ) بیوی اور بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونے والے حق نواز کا پوسٹ مارٹم کروا دیا گیا جسم پر تشدد اور زخموں کے نشانات، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ چھب کلاں کے گاؤں چک نمبر 108 پندرہ ایل میں حق نواز سندھی نامی شخص کو اس کے بیٹے غلام رسول نے اپنے ساتھی اور والدہ سے ملکر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا تھا اور جلدی تدفین کی کوشش کی جو علاقہ مکینوں نے ناکام بنا دی۔ حق نواز سندھی کا پوسٹ مارٹم پولیس کی نگرانی میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں چنوں سے کروایا گیا۔ مقتول کے جسم پر تشدد کے کئی نشان پائے گئے اور بازو بھی ٹوٹا ہوا پایا گیا پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا پولیس نے مقتول کے بیٹے کو حراست میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔