ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے حکومت اپنے وعدے پورے کرے، جماعت اسلامی
ملتان (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤمحمد ظفر نے زور دیا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ ٹیکس فری اور عوام کو ریلیف دیکر قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے، پی ٹی آئی حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی مایوس کن رہی ،مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، بجلی بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے، حکومتی نااہلی ناقص زرعی پالیسی سے زراعت کے کاشتکاروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے صوبہ جنوبی پنجاب کا قیام یہاں کی عوام کا دیرنیہ مطالبہ ہے صوبے کے قیام کے بغیر خطے کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ذمہ داران جماعت اپنی تمام تر صلاحیتیں اقامت دین کیلئے صرف کردیں یہ وقت بیداری وجدوجہد کا ہے، جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور اہلیان جنوبی پنجاب کے سامنے اہل و دیانتدار نمائندے پیش کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت ہال میں نو منتخب مجلس شوریٰ اور ضلعی امرائے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں صوبائی مجلس شوریٰ کے نو منتخب اراکین ضلعی امرائ و قیمین شریک تھے۔ اجلاس میں قیم صوبہ صہیب عمار صدیقی ، نائب امیر سید ذیشان اختر ، نائب قیمین وشعبہ جات کے ناظمین نے بھی شرکت کی۔