ایپکا کا اسلام آباد میں دھرنا، متعدد ملازمین گرفتار
رحیم یار خان (بیورورپورٹ +خبرنگار خصوصی ) مطالبات کی منظوری کے لیے ایپکا کا اسلام آباد قومی اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا، ضلعی صدر ایپکا رحیم یار خان چوہدری محمد بوٹاعابد سمیت ملازمین گرفتار، تھانہ کوہسار بند کردیئے۔ گذشتہ روز ایپکا نے مطالبات کے حق میں قومی اسمبلی کے باہر پرامن احتجاجی دھرنا دیااس دوران اسلام آباد پولیس نے مرکزی چیئرمین حاجی ارشاد، ضلعی صدر رحیم یار خان چوہدری بوٹا عابد سمیت سینکڑوں ملازمین کو گرفتار کرکے تھانہ کوہسار بند کردیا، اس موقع پر چوہدری بوٹا عابد نے کہاکہ لاٹھی گولی کی سرکار اب نہیں چلے گی، ایپکا کے پرامن احتجاج پر پولیس گردی اور گرفتاری ریاست مدینہ کے دعویداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے، ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے، گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں، حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو دمادم مست قلندر ہوگا۔