ضلع ملتان میں تین روزہ پولیو مہم ختم، 6لاکھ کے زائد بچے مستفید، 64ہزار بچے محروم
ملتان (خصوصی رپورٹر)ضلع ملتان میں تین روزہ پولیو مہم گزشتہ روز اختتام پذیر۔اج سے دو روزہ فالو اپ کا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ صحت ملتان نے پولیو مہم کے پہلے تین روز میں مجموعی طور پر 6لاکھ 88 ہزار892 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے ہیں اور مہم کے لئے مقرر کئے گئے ہدف کا91 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے۔پولیو کے خلاف مہم کے دوران 64 ہزار بچے گھروں پر موجود نہیں تھے۔ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران بقیہ دو دن بطور کیچ اپ ڈے مہم جاری رہے گی اور مہم کے دوران گھروں پر موجود نہ ہونے والے بچوں کو دوبارہ وزٹ کرکے پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔100 فیصد کوریج کے حصول تک پولیو مہم جاری رہے گی۔