لاڑکانہ ،بچوں کی تکرارپرجھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
لاڑکانہ(بیورورپورٹ) رتوڈیرو تحصیل کے گاؤں محمد تقی کھٹیان میں بچوں کے معاملے پر جھگڑا ہوا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 6 بچوں کا والد عمران کھٹیان شدید زخمی ہوئے جسے ورثہ کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں دوران علاج عمران زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ ورثہ کے مطابق بچوں میں معمولی بات پر جھگڑے کے بعد چپقلش ہوئی جس پر بااثروں نے فائرنگ کرکے عمران کھٹیان کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے علاوہ ازیں خیرپور جوسو ہال باغ چوک پر تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں آسپاس کے لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، ڈاکٹروں کے مطابق علاقہ مکینوں نے دو زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم ان کی شناخت نہ ہوسکی مزید زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ہوش آنے کے بعد ہی زخمیوں کے ناموں اور رہائش کا پتہ چل سکے گا، دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک زخمیوں کا علاج جاری تھا۔