محرابپورمیں ڈکیتی ،جیب کترے اوربکری چور سرگرم
محراب پور(نمائدہ نوائے وقت) محراب پوریوٹیلیٹی اسٹور پر مبینہ ایک لاکھ کی ڈکیتی،فائرنگ کا واقعہ،یوٹیلیٹی اسٹورانچارج عامر لودھی کے مطابق مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر اسٹور پر رکھی ہوئی دو دن کی جمع 1 لاکھ روپے کی نقدی لوٹنے کیساتھ خریداری کیلئے موجود گاہگوں سے بھی لوٹ مار کی اور مزاحمت پر فائرنگ کی جس میں وہ زخمی ہوگئے،دوسری جانب نوسرباز عورتوں کا گروہ نوجوان کی جیب سے 45 ہزار کی نقدی نکال کر رفوچکر ہوگیا، نیوٹاؤن میں بھکاری نوسرباز عورتوں کے گروہ نے ایک شہری نوبت علی خاص خیلی کو باتوں میں الجھا کر اس کی جیب میں رکھی 45 ہزار روپے کی نقدی نکال لی جبکہ لاکھاروڈ دو بکری چور گرفتار، راجو ڈاہری محلہ میں بکریاں چوری کرتے ہوئے دو چوروں کواہل محلہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ۔