لاڑکانہ ،سعودی عرب میں جاں بحق شخص کی لاش وطن لانے کے لیے دھرنا
لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ شہر کے ممتاز کالونی کے رہائشی مرد، خواتین اور بچوں نے سعودی عرب کے شہر طائف میں جان بحق محنت کش کے نعش کی واپسی کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر افشان خاتون وگن کا کہنا تھا کہ میرا شوہر مجاہد حسین وگن گزشتہ 13 سالوں سے سعودی عرب کے شہر طائف میں رہائش پذیر ہوکر باغات میں مزدوری کرتا تھا جو گزشتہ 3 جون کے روز گیس سلینڈر دھماکے میں جان بحق ہوئے جس کے نعش کی واپسی کے لیے سات لاکھ روپے طلب کیے جارہے ہیں جبکہ ہم غریب ہیں اتنی وصعیت نہیں کہ اتنی رقم ادا کرسکتے ۔