لاڑکانہ ،آوارہ کتوں نے 14افرادکوکاٹ لیا
لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ، آوارہ کتوں نے 14 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جن میں 5 سالہ قرعت ناز، 8 سالہ علی رضا، 10 سالہ عالیہ، عبدالرسول، ریحان، 12 سالہ مدثر، فرقان، 22 سالہ حاتم، 25 سالہ علی رضا، اسد، 30 سالہ زاہدہ خاتون، شاہد حسین، 35 سالہ مسرت خاتون، 40 سالہ سعید احمد، 45 سالہ سونہری خاتون، قمبر علی، 60 سالہ نازان خاتون اور 50 سالہ عبدالکریم شامل ہیں تمام زخمیوں کو، چانڈکا اسپتال میں ویکسین اور علاج فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا۔